سوات میں میری ذاتی جائیداد پر بھتہ مانگا جارہا ہے ، میں علاقہ لنڈے میں اپنی جائیداد فروخت کررہا ہوں تو احمد شاہ نامی شخص اور ان کا بھائی بادشاہ زادہ مجھ سے بارہ لاکھ رپے کا مطالبہ کررہے ہیں اور رقم نہ دینے پر
جائیداد پر قبضہ جمانے سمیت سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں ،سوات پریس کلب میں پشاور میں رہائش پذیر سواتی باشندے عبدالناصر نے علاقہ عالم گنج کے معزز ین احمد ، عبدالعزیز اور محمد رحمن کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ وہ سوات کے علاقہ لنڈے عالم گنج کا باشندہ ہے اور یہاں پر ساٹھ سال سے ان کی آبائی جائیداد ہے، والد حاجی عبدالمنان (مرحوم) نے یہ جائیداد 1957 میں ریاست سوات کے دور میں خرید لی تھی جس کی ہمارے ساتھ مکمل قانونی دستاویزات بھی موجود ہیں،انہوں نے کہاکہ اب جبکہ میں یہ اراضی جو کہ 18 کنال 15 مرلے اور خسرے نمبر 36 اور خسرہ نمبر 37 ہے فروخت کرکے اپنی بہنوں کو حصہ دینا چاہتا ہوں تو علاقہ لنڈے کے احمد شاہ اور اس کا بھائی بادشازادہ ہم سے 12 لاکھ روپے بھتہ مانگ رہا ہے اور رقم نہ دینے کی صورت میں جائیداد پر قبضہ جمانے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں اور کہتے ہیں کہ جعلی سٹامپ پیپر بناکر ہم پرکیس جلائیں گے ، انہوں نے کہا کہ ملزمان نے میری اراضی کے درخت کاٹے ہیں اور نقصان بھی پہنچا یا ہے جس کی مالیت 6 لاکھ روپے بنتی ہے ، انہوں نے کہا کہ ہم نے قبضہ مافیا کے خلاف پولیس کو بھی درخواست دی ہے اور پولیس ہمارے ساتھ بھر پور تعاؤن بھی کررہی ہے تاہم انہوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ، چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ ، ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر سوات سے اپیل کی کہ وہ اس ضمن میں سخت نوٹس لے کربھتہ خور بھائیوں احمد شاہ اور بادشاہ زادہ کے خلاف کا رروائی کرتے ہوئے ہمیں انصاف فراہم کریں
439 total views, no views today


