سوات (سوات نیوزڈاٹ کام )پاکستان تحریک انصاف سوات کے صدر و چیئرمین ڈیڈک فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے حکومت نے عوام کوہر ممکن ریلیف دیا ہے ، مستقبل بھی پاکستان تحریک انصاف کا ہوگا اور ملک کا وزیر اعظم عمران خان ہوگا ، پی ٹی آئی میں لوگ جوق درجوق شمولیت اختیار کررہے ہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز فیض آباد میں ایک شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ گزشتہ دور حکومتوں سے پاکستان تحریک انصاف کے حکومت سے عوام خوش ہیں اور عوام کے پی ٹی آئی میں جوق درجوق شمولیت اس بات کا ثبوت ہے کیونکہ پچھلے دور حکومتوں میں جب آخری وقت ہوتا تو عوام دوسری پارٹیوں میں شمولیت اختیار کرتے تھے مگر پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی حکومت کے آخری دنوں کے باوجود بھی عوام پی ٹی آئی میں شمولیت اختیا رکررہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ لاہور جلسے کے لئے سوات سے بڑی تعداد میں کارکنان قافلوں کے صورت میں جاینگے جبکہ لاہور جلسہ تاریخی جلسہ ثابت ہوگا ، شمولیتی تقریب میں انجنیئر عمر فاروق،تحصیل کونسلرزاہد خان عرف باز خان نے بھی خطاب کیا۔ جبکہ اخر میں پارٹی قائدین نے نئی شامل ہونے والوں میں پارٹی کے ٹوپیاں پہناد ی،
1,902 total views, no views today



