مینگورہ شہر کے مختلف طبقات زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے سوات پریس کلب کے سامنے اسرائیلی دہشتگردی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا،مظاہرہ کی قیادت سیاسی و سماجی کارکن مہران دیار خان نے کی
،مظاہرین جنرل بس سٹینڈ سے جلوس کے شکل میں روانہ ہوکر اسرائیلی دہشتگردی کیخلاف نعرہ بازی کرتے ہوئے سوات پریس کلب پہنچ گئے،احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے گوہر علی پختونیار، مہران دیار خان،شیراز احمد ننگیال خان ،سجاد علی شاہ باچا اور دیگر نے کہا اسرائیلی دہشتگردی پراقوام متحدہ کی خاموشی معنی خیز ہے،فلسطینی مسلمانوں کی نشل کشی جاری ہے جبکہ اقوام متحدہ یہودیوں کے پشت پناہی کر رہا ہے،شہریوں پر بمباری قابل افسوس ہے،ہسپتالوں اورعوامی مقامات پر بمباری کونسی انسانیت ہے ،یہودی قوتیں شازش کے تحت مسلمانوں کیخلاف برسربیکار ہے،تمام مسلمان یہود کیخلاف متحد ہوجائے،مقررین کا کہنا تھا حکومت یہودیوں کے بنائے ہوئے خوراکی و غیر خوراکی اشیاء پر مکمل پابندی لگائے،جبکہ حکومت پاکستان اسرائیل کی خلاف جہاد کا اعلان بھی کرے تمام پاکستانی اسرائیل کی خلاف بھر پور جہاد لڑی گی۔اقوام متحدہ یہودیوں کو لگام دے اگر اقوام متحدہ کوئی کردار ادا نہیں کرسکتا تو اقوام متحدہ کا خاتمہ ناگریز ہے مظاہرے سیاسی وغیر سیاسی شخصیات سمیت بچوں کے بڑے تعداد نے بھی شرکت کی
474 total views, no views today


