سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)سوات کے ایک مقامی ہوٹل میں صحافیوں کے تھینک ٹینک جے ڈی ایچ آر کا ایک روزہ اجلاس ہوا جس میں اے سی بابوزی حامد بونیری، مقامی صحافیوں سوات میں رہایشی مذہبی اقلیتی برادری (سکھ برادری، کریسچن کمیونٹی) کے نمایندوں نے شرکت کی. اس. موقع پر اقلیتی برآدری کے نمایندوں پروفیسر رادھے شام.، بنسری لال، شبھاش چندن، اور سوات چرچ کے فادر سمیول گیل نے موجودہ حالت میں یہاں کے مقیم اقلیتوں کے مسائل کے بارے میں فورم کو آگاہ کیا. جس پر ساتھی صحافیوں، سوشل ایکٹویسٹ اور کالم نگار محمد روښان صاحب نے انکا ساتھ دیا. اس ایک روزہ میڈیا فورم کے اجلاس میں کئ ایک سماجی رویوں پر بھی بات ہویی. جس کے جواب اور حل کے حوالے سے جے ڈی ایچ آر اسلام آباد کے خالد جمیل صاحب نے اچھے لفظون کے چناو اور اقلیتوں کے مسایل کو اجاگر کرنے کے لیے مختلف صحافتی طریقہ کار پر بات کی. اس موقع پر سوات سے تعلق رکھنے والے خواتین صحافیوں اور سوشل ایکوٹیوسٹ نے اپنے اپنے مشاہدات اور مینارٹی کے ساتھ رویوں پر بات کی. ایک. روزہ. میڈیا فورم کے اجلاس کے آخر. میں اسٹنٹ کمشنر حامد بونیری نے تمام مسایل کے حل کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کے طرف سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کی. اور کہا کہ ہمارے دروازے ہر وقت کھلے ہیں. اور جو بھی مسایل اس فورم پر اٹھائے گیے ہیں… انکے حل کے لیے بھر. پور کوشش کی جائیگی. اجلاس کے اختتام پر خیبر پختونخوا کے کوآرڈینیٹر محبوب جبران اور جے ڈی ایچ آر کے پروگرام مینجر شایستہ ملک نے اییے ہویے ممبران اور مہمانوں کا. شکریہ ادا کیا
1,938 total views, no views today



