مٹہ(سوات نیوزڈاٹ کام) مشہور منشیات فروش ائس اور چرس کا بیو پاری باچاخان نے قران پاک پر ہاتھ رکھ کر کسی بھی نشئے کو فروخت کرنے سے توبہ کر لیاتفصیلات کیمطابق کئی بار جیل کا مزہ چکنے والے مشہور منشیات فروش باچا خان ولد میاں امیر امین سکنہ برہ درشخیلہ نے بالاخر پولیس کے بار بار پکڑنے سے تنگ اکرنے مٹہ تھانہ میں ایس ایچ او مٹہ راحت خان ،انسپکٹر عثمان ودیگر پولیس و میڈیا کے سامنے قران پاک پر ہاتھ رکھ کر کسی بھی نشئے کو بیچھنے سے توبہ کر لیا ،باچا خان نے کہا کہ ائیندہ کیلئے اپنے حلال کاروبار کا اغاز کرونگا جبکہ مجھ سمیت میرے خاندان کا کوئی بھی فرد ائیندہ کیلئے نشہ نہیں بیچھے گا،اس موقع پر ایس ایچ او مٹہ راحت خان نے کہا کہ کوئی بھی مجرم صدق دل سے حلف لیکر نشئے بیچھنے سے توبہ کر تا ہے تو ہمارے دروازے اس کیلئے ہمیشہ کھلے رہیگی بصورت دیگر کسی بھی منشایت فروش کی خیر نہیں انہوں نے کہ مٹہ میں تعیناتی کے بعد منشیات فروشوں کے خلاف دائرہ تنگ کر لیا ہے تب ہی اس قسم کے مشہور منشیات فروش قران پاک پر ہاتھ رکھ کر توبہ تائب ہورہے ہے،جبکہ ای ایچ او مٹہ نے باچاخان کو بھی تاکید کی کہ میرا نظر ہمیشہ تمہارا پیچھا کریگا اگر ائیندہ کیلئے کوئی بھی شکایت سامنے ائی تو معافی نہیں ملی گی،اس موقع پر انسپکٹر عثمان نے کہا کہ ایس ایچ او مٹہ کے ہدایات پر ہم نے ارکوٹ چوکی کے حدود میں بھی کئی منشیات فروشوں کو پابند سلاسل کر دیا ہے جبکہ ہماری یہ جدوجہد جاری رہیگی۔
2,144 total views, 2 views today