سوات(سوات نیوزڈاٹ کام )چیئرمین ڈیڈک ایم پی اے فضل حکیم خان نے چیل شگئی سیدو شریف میں واٹرسپلائی سکیم کا افتتاح کیا۔منصوبہ ایک کروڑ80لاکھ روپے کی لاگت سے مکمل ہوا ۔اس موقع پر ناظم حیدر علی ،نائب ناظم انعام اللہ ،مینگورہ سٹی کے نائب صدر ناھید شاہ ،جنرل کونسلر عابد علی ،جنرل کونسلر سیراج بابامتعلقہ افسران کے علاوہ علاقے کے معززین پی ٹی آئی کے ورکرز اور عوام کے کثیر تعداد موجود تھے ۔ واٹرسپلائی سکیم مکمل ہونے پرعلاقے کے لوگوں میں خوشی کی لہر، خوشی میں مٹھائی تقسیم کی گئی اور دعا کی گئی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فضل حکیم خان نے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے پر عزم ہے۔ ماضی کے حکمرانوں نے صوبے کو تباہی کی طرف دھکیل دیا تھااس وقت پوری قوم کی نگاہیں پی ٹی آئی کے قائد عمران خان پر لگی ہوئی ہے اور یہ واحدقیادت ہے جو پاکستان کو نہ صرف بحرانی کیفیت سے نکال دیگی بلکہ عوامی محرومیوں کا ازالہ بھی کریگی۔انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی عوام دوست پالیسیوں اور میرٹ پر کام مخالفین کی آنکھوں میں کانٹوں کی طرح کھٹکتاجارہا ہے ،اونچھے ہتھکنڈوں ،تعصب اور نفرت کو پرواں چڑھانے والوں کیلئے عوام کے دلوں میں کوئی جگہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ مینگورہ شہر اور دیگرمختلف یونین کونسلوں میں واٹر سپلائی سکیموں پر کام تیزسے جاری ہے اور بہت جلد تکمیل تک پہنچ جائے گے ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت نے حقدار کو اس کا حق دیااورترقیاتی کا م عوام کو اسکی دہلیز پر فراہم کیا۔فنڈز سابق حکومتوں کیساتھ بھی تھے مگر وہ فنڈز عوام پر خرچ ہونے کے بجائے ان حکمرانوں کی جیبوں میں چلے جاتے تھے۔موجودہ حکومت میں عوام کا پیسہ عوام پر خرچ ہو رہا ہے اور عوام کا ہر جائز مسلہ حل ہو رہا ہے۔
1,992 total views, 4 views today