خوازہ خیلہ(تحصیل رپورٹر) پی ٹی ائی اور جے یو ائی کو شدید دھچکہ ویلج ناظم سمیت اہم رہنماؤ کی مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان ،اس سلسلے میں ایک شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر انجنئیر امیر مقام نے کہا کہ حلقہ پی کے 3 سے پی ٹی ائی کا جنازہ نکال کر دم لینگے ،صوبائی حکومت نے عوام کے ساتھ دھوکہ کرکے جعلی تبدیلی کا جانسہ دیکر ظلم کیا ہے آج لوگ جوق در جوق مسلم لیگ ن میں شامل ہورہے ہیں،انہوں نے کہا کہ عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرکے دکھایا گیا اس لئے ہمارے سیاسی مخالفین کے اوسان خطاہوگئے ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ انشاء اللہ ائندہ دور مسلم لیگ ن کا ہے کارکنان الیکشن کیلئے تیاریاں شروع کریں اور ثابت کرے کہ عوام کے اصل خدمت کرنے والے صرف مسلم لیگ ن ہی ہے جو صحیح معنوں میں عوام کی خدمت کرسکتے ہے اس موقع پر مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر قیموس خان،سابقہ امیدوار سردار خان،تحصیل ناظم عثمان علی خان ،ضلعی کونسلر سیراج خان،ضلعی کونسلر فضل رحمان،کے علاوہ افضل شیر خان،اور کسان کونسلر محمد زادہ نے بھی خطاب کیا، اس موقع پر پی ٹی ائی کے ویلج ناظم چنکولئی جہان شیر خان،پی ٹی ائی رہنما محمد امروز خان،عمر علی اور مولانا فضل رحمان آف شولگرے فقیرا اپنے خاندانوں سمیت پی ٹی ائی سے مستعفی ہوکر پاکستان مسلم لیگ ن پر مکمل اعتماد کا اظہار کرکے شمولیت کا اعلان کردیا،شمولیتی جلسے میں گاؤ ں کرالو،شولگرہ،شالپین،فقیرا اور دیگر علاقوں سے بڑے پیمانے پر کارکنان نے بھرپور شرکت کرکے جلسہ کو کامیاب بنایا گیا۔
1,340 total views, no views today



