سوات کے حلقہ پی کے 86سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹرحیدرعلی خان نے بجلی اورروڈمعاملات کوفور ی طورپر حل کرنے کیلئے دس دن کی ڈیڈ لائن دے دی،واپڈااوراین ایچ اے کا گھیراؤ کرنے کی دھمکی،قوم کے مسائل کے حل اوروسائل فراہم کرنے کیلئے تمام تر دستیاب صلاحیتیں بروئے کار لانے کا اعلان بھی کردیا
،اس حوالے سے ایم پی اے ڈاکٹرحیدرعلی خان نے سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ان کے حلقہ پی کے 86میں سب سے زیادہ لوڈشیڈنگ ہورہی ہے کیونکہ یہاں پر سابق ممبرا ن نے بجلی کی مدمیں ایک پیسہ فنڈ بھی نہیں رکھا جس کے نتیجے میں آج میں ہمارے حلقے میں بجلی بحران زیادہ ہے،وولٹیج کی کمی اوربحران نے مختلف قسم کے مسائل اورمشکلات کو جنم دے کر عوام کو ذہنی کشمکش میں مبتلا کررکھا ہے ،انہوں نے کہاکہ بجلی ہماری ہے مگر ہم ہی اس سے محروم ہیں یہاں کے عوام ماہانہ سوفیصدبل جمع کراتے ہیں مگراس کے باوجود بھی ہمارے ساتھ امتیازی سلوک کیاجارہاہے ،انہوں نے کہاکہ اس صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہماری پارٹی کے ایک منتخب وزیراعلیٰ نے بجلی بحران کے خلاف مظاہرہ کرکے احتجاج ریکارڈکروایاجس میں کارکنوں کی کثیرتعدادنے شرکت کی،صوبائی سطح پر کوئی مربوط پالیسی موجود ہونی چاہئے تاکہ بحرانوں پر قابا پایاجاسکے مگر وفاق کی جانب سے تعاؤن نہیں ہورہا ہے ،انہوں نے کہاکہ دوسری جانب مشرف دورمیں روڈمنصوبوں کو ایک سازش کے تحت ایف ایچ اے سے لے کر این ایچ اے کے حوالے کردیاگیا جس کے سبب ان منصوبوں کی تکمیل اورتعمیراتی کام میں مسلسل تاخیرہورہی ہے جس کے نتیجے میں سوات میں سیاحت کا شعبہ بری طرح متاثرہورہاہے،روڈکی بدحالی کی وجہ سے مقامی اورغیرمقامی سیاحوں کو آمدورفت میں شدیدمشکلات کا سامناہے،انہوں نے کہاکہ پلازوں کو غیر قانونی کنکشن دینابھی بجلی بحران کا سبب بن رہا ہے لہٰذہ حکام کو اس سلسلے میں فوری تحقیقات کرنی چاہئے،انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت نے ترقیاتی منصوبے تیار کئے ہیں جن پر عید کے بعد عملی کام شروع ہوگا،کرپشن اورکمیشن کا خاتمہ پی ٹی آئی کا کارنامہ تاہم جہاں کہیں کرپشن یاکمیشن ہو تو عوام ہمیں آگاہ کریں فوری کارروائی کی جائے گی، انہوں نے کہاکہ صوبہ بھر میں بجلی کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے مگر سوات کو خصوصی طورپر نشانہ بنایاجارہاہے،ماضی میں ٹرانسفارمروں کی سیاست ہوئی جبکہ ضمنی الیکشن میں ایک نام نہادمشیر نے کھمبوں،لائینوں اورٹرانسفارمروں کی سیاست کی مگرجب ہم نے الیکشن جیتاتو پھرسب کچھ گوداموں میں چلاگیا،یہی وہ مشیر جسے کچھ عرصہ قبل بحرین میں عوام نے بھگادیا تھاجو آج دوسروں کے منصوبوں کا افتتاح کرکے اپنے نام کی تختیاں لگارہا ہے ،انہوں نے دس دن کی ڈیڈلائن دیتے ہوئے کہاکہ اگردس دن کے اندراند ربجلی اورروڈ کے معاملات کو حل نہ کیاگیا تو واپڈااوراین ایچ اے کا گھیراؤ کریں گے،آخر میں انہوں نے عوام سے چودہ اگست کو پی ٹی آئی کے زیراہتمام ہونے والے مارچ میں بھرپورشرکت کی اپیل بھی کی،اس موقع پر سعیدخان،عثمان،ساجدخان،ہدایت اللہ خا ن اورپارٹی کے دیگر قائدین اورکارکن بھی موجود تھے
396 total views, no views today


