سوات (سوات نیوزڈاٹ کام)گجر قوم پاکستان کی بقاء استحکام اور سلامیت کی علامت ہے ، گجر قوم پاکستان کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کے لئے تیار ہے ، گجر یوتھ فورم پاکستان کی غیر سیاسی تنظیم ہے ، گجر یوتھ فورم پاکستان کا بنیادی مقصد گجر قوم سے جہالت اور پسماندگی کا خاتمہ اور ان میں سیاسی شعور پیدا کرنا ہے ، گجر قوم کسی بھی قوم کے خلاف نہیں اور تمام اقوام کو قدر کی نگاہ سے دیگھتی ہیں ، ان خیالات کا اظہار میاں شہریار امیر زیب ، ملک رضاخان گجر ، ڈاکٹر طارق گجر، حکیم انور زادہ گجر ، ملک عقل زادہ گجر ، امیر سلطان گجر، محمد رحمن گجر ، فضل رحمن گجر، اعظیم اختر گجر، مولانا جاوید گجراور دیگر نے مقررین نے گجر یوتھ فورم لوئر سوات کے حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،تقریب کے موقع پر ڈاکٹر شفیق احمد نے نومنتخب کابینہ سے حلف لیا ، موجودہ کابینہ دسمبر 2020تک اپنی خدمات سرانجام دیگی ، مقررین نے مزید کہا کہ گجر قوم اس ملک کے اصل باشندے ہیں اور قیام پاکستان کیلئے گجر قوم کے سپوتوں نے بیش بہاقربانیاں دی ہے ، گجر قوم کے شخصیات آج بھی ملک کے مختلف اداروں میں اپنے خدمات سرانجام دے رہے ہیں ، انہوں نے گجر یوتھ فورم ضلع سوات کے لئے سابق جنرل سیکرٹری ڈاکٹر شاہ زرین خان مرحوم کی خدمت کو سراہا ، تقریب کے دوران کوئٹہ میں کان حادثے میں شہید ہونے والے جوانوں کی ایصال ثواب کیلئے اجتماعی دعا کی گئی ، اور حکومت سے پرزور مطالبہ کیا گیا کہ حادثے میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین کیساتھ فوری طور پر تعاون کیا جائے ، انہوں گجر قوم کے بزرگوں سے پرزور مطالبہ کیا کہ اپنے بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرے تاکہ ملک وقوم کی ترقی میں اپنا کرادار ادا کرسکیں ۔
3,252 total views, no views today



