سوات(اویس احمد یوسفزئی سے)کوئٹہ کان حادثہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کی میتیں رات گئے ضلع شانگلہ کے تحصیل ہیڈ کوارٹر الپورئی پہنچائی گئی، جہاں پر ن لیگ کے صدر امیر مقام ، ایم این اے ڈاکٹر عباد سمیت دیگر سیاسی وسماجی اور مرنے والوں کے لواحقین بڑے تعداد میں موجود تھے، ایمبولینسز سے لاشیں امیر مقام نے وصول کی گئی جس کے بعد لواحقین نے اپنے اپنے مرنے والوں کو ابائی علاقہ روانہ کیا ، اس موقع پر ن لیگ کے صوبائی صدر امیر مقام نے مرنے والوں کیلئے ایک ، ایک لاکھ روپے کا بھی اعلان کیا، دوسرے طرف جوں ہی لاشیں اپنے ابائی علاقوں کو پہنچی تو وہاں پر کہرام مچ گیا، پورے ضلع میں سوگ کا عالم ہے اور ہر کوئی غم پر انسو بہا رہا ہے
978 total views, no views today
Comments



