سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)منگورہ پولیس کی اہم کارروائی مختلف مقامات سے موبائل چور گرفتار، سینکٹروں موبائل برآمد، مینگورہ پولیس سٹیشن میں ڈی ایس پی حبیب اللہ خان کی نگرانی میں ایس ایچ مینگورہ اختر ایوب نے کارروائی کرتےہوئے نو موبائل چوروں کو گرفتارکرلیا، جن سے 63 عدد موبائل برامد کرلئے ، گرفتار ہونےوالوں میں لیاقت ولد ذولفقار سکنہ ملابابا
جاوید ولدخائستہ سکنہ کانجو،محمد کریم ولد غازی سکنہ ملوک آباد،حیات ولدامیرمحمد سکنہ رنگ محلہ،عصمت علی ولد بخت شیروان سکنہ مکانباغ،شکیل ولد صاحب بھادر سکنہ امانکوٹ،افتخار ولد حضرت عثمان سکنہ شریف آباد،سلمان ولد عبد الغفار سکنہ شریف آباد،ناصر عرف طورےولد رسول خان سکنہ شریف آباد شامل ہیں ، مینگورہ پولیس سٹیشن میں مبینہ ملزمان کیخلاف مقدمہ نمبر 573 مورخہ 08/05/2018 جرم 400/401ppc درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
1,656 total views, no views today



