بریکوٹ (ریاض احمدسے)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و متو قع امیدوار برائے پی کے 6 حسین خان نے کہا ہے کہ 2018 الیکشن میں کارکردگی کے بنیادپر حصہ لیں گے۔ پاکستان تحریک انصاف واحد سیاسی جماعت ہے جو ملک کے پسے ہو ئے طبقات کے حقوق کیلئے جنگ لڑ رہی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی حکومت نے ریکارڈقانون سازی کی۔ سرکاری محکموں پولیس ۔ پٹوار، صحت و دیگر اداروں میں عوام کے بہتر مفاد میں بہترین اصلاحات کی۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیاسے خصوصی گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی پارٹیاں عوام نے ازما چکے ہیں۔ عوام کے نظریں پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان پر لگی ہو ئی ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ حکومت کے اخری ایام میں بھی مسلسل دیگر سیاسی پارٹیوں سے مستعفی ہوکر دھڑادھڑ پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو رہے ہیں ۔ انشااللہ 2018 الیکشن میں کارکردگی کے بنیاد پر حصہ لے جتیں گے۔ کیونکہ عوام پاکستا ن تحریک انصاف کے کارکردگی سے مطمین ہیں۔ انہوں نے کارکنوں پر زور دیاکہ 2018 کے جنرل الیکشن کیلئے بھر پور تیاریاں شروع کر دیں اور پارٹی منشور اور عمران خان کا پیغام گھر گھر پنچائیں ۔
1,012 total views, no views today



