مینگورہ،رمضان کے بعدعیدبھی اندھیروں میں گزرگئی،بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کسی قسم کی کمی دیکھنے میں نہیں آئی،واپڈارمضان اورعید کے دوران مسلسل اندھیرے بانٹارہا،رمضان کے دوران مینگورہ سمیت دیگرعلاقوں کے ٹرانسفارمرجلتے رہیں
،کئی علاقے میں اندھیروں کا راج قائم رہا،رمضان المبار ک اورعیدکے دوران لوڈشیڈنگ کم کرنے کے حکومتی دعوے غلط ثابت ہوگئے،عوام کی دہائیاں،تفصیلات کے مطابق سوات میں ما رمضان کی طرح عید بھی اندھیروں میں گزرگئی اس دوران واپڈاکی جانب سے لوڈشیڈنگ میں کسی قسم کی کمی نہیں کی گئی بلکہ گھنٹوں گھنٹوں بجلی غائب رکھی جاتی جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا،حکومت نے ماہ رمضان میں سحری ،افطاری اورنماز کے اوقات میں بجلی سپلائی بحال رکھنے اورعید کے دوران لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا جو اعلان کا تھا وہ صرف زبانی جمع خرچ ثابت ہواکیونکہ حکومتی اعلان کے باوجود بھی محکمہ واپڈانے بدستور لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری رکھا اوران میں کسی قسم کی کم نہیں کی البتہ بجلی بندش کا دورانیہ مزید بڑھادیا گیا ،اس ضمن میں عوام کا کہنا ہے کہ بجلی ملاکنڈڈیژن کی ہے جو پورے ملک کو سپلائی کی جاتی ہے مگراس ڈویژن کے لوگوں کو اس سہولت سے محروم رکھا گیا ہے جو سراسرظلم وناانصافی ہے ،انہیں نے کہاکہ سوات کے عوام بڑی پابند ی کے ساتھ غیرضروری اورظالمانہ ٹیکسوں سمیت بجلی کا ماہانہ بل جمع کراتے ہیں مگر اس باوجود بھ ان کے ساتھ امتیازی سلوک روارکھا گیا ہے ،دوسری جانب رمضان المبار ک میں مختلف علاقوں کے ٹرانسفارمر جلتے رہیں جنہیں ٹھیک کرانے کیلئے لوگ چندے اکھٹے کرکے مرمت کراتے مگر اس کے باوجودبھی بجلی کی آنکھ مچولی جاری رہتی،ٹرانسفارمروں کی مرمت میں واپڈااورحکومت کی عدم دلچسپی کی وجہ سے عوام میں سخت غم وغصہ پایا جاتا تھااورکئی مقامات پر لوگو ں نے سڑکوں پرنکل کراحتجاج کیا اورممبران اسمبلی وواپڈاحکام کے خلاف نعرہ بازی بھی کی،عوام کاکہاہے کہ وزیراعلیٰ پرویزخٹک نے لوڈشیڈنگ کے خلاف جو احتجاج کیااس کاکوئی نتیجہ نہیں نکلا جس سے ظاہرہوتا ہے کہ یہ احتجاج وہ صرف سیاسی نمبربنانے کیلئے کررہے تھے،صوبے میں قائم پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام کو ریلیف دینے سمیت ہرسطح پر ناکام ہوچکی ہے ،حکومتی اہلکار صرف اورصرف فوٹوسیشن اورمختلف دعوؤں پرمبنی بیانات جاری کرنے تک محدودہیں ،انہوں نے کہاکہ ممبران اسمبلی بے اختیار ہیں اورعمران خان کے اشاروں پر ناچتے ہیں جنہوں نے ایک سالہ اقتدار مں غیرضروری ایشواٹھانے اوردھرنوں واحتجاجوں کے سواعوام کیلئے کچھ نہیں کیا ہے ،صوبائی حکومت کی اس ناقص پالیسی کی وجہ سے عوام کا اس پر سے اعتماد اٹھنے لگا ہے اور جولوگوں نے الیکشن میں عمران خان کو ووٹ دیاتھا اب وہ پچھتارہے ہیںیہاں تک کہ پی ٹی آئی کے اپنے کارکن بھی اپنی پارٹی سے نالاں وبے زارنظر آرہے ہیں،عوام کا کہنا ہے کہ اگر پی ٹی آئی اپنی روش نہیں بدلی اور اپنے انتخابی وعدو ں کو عملی جامہ نہیں پہنایا تو اس کا مزیدچلنا مشکل ہوجائے گا ،عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ اگرپی ٹی آئی مدت اقتدارپوراکرنا چاہتی ہے تو صحیح معنوں میں قوم ک نمائندگی کا حق اداکرتے ہوئے بجلی بحران سمیت دیگر بنیادی مسائل کے حل اورلوگوں کو زندگی کے تمام شعبوں میں ریلیف دینے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے اس سے اگر ایک طرف عوام میں پھیلی ہوئی بے چینی اوران کے دلوں میں موجود حکومت کے خلاف نفرت کا خاتمہ ہوگاتودوسری طرف ان کا حکومت پر سے اٹھتا ہوااعتمادبھی بحال ہوجائے گا۔
508 total views, no views today


