سوات،سوات میں مزید تین افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ، ڈینگی مریضوں کی تعداد سینتالیس تک جا پہنچی، سید وشریف ہسپتال انتظامیہ کے مطابق گزشتہ ایک مہینے سے سوات کے مرکزی شہر مینگورہ کے مختلف علاقوں سے ڈینگی وائر س میں مبتلا مریضوں کی
تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے ، روزانہ کی بنیاد پر دو سے تین افرا د میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو جاتی ہے جس میں سے ایک محلہ امانکوٹ سخا چینہ کے تیس سے زائد افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے، ہسپتال انتظامیہ کے مطابق جمعہ کے روز بھی تین افراد کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا جن میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی ، جس کے بعد اب تک اس مرض سے متاثر ہونیوالے افراد کی تعداد سینتالیس تک جا پہنچی ہے ، ڈینگی وائرس کے مریضوں کیلئے سیدو شریف ہسپتال میں الگ وارڈ قائم کیا جا چکا ہے۔
457 total views, no views today


