سوات، سوات کے سیاحتی وادیوں میں سیاحوں کا جم غفیر اکٹھا ہو گیا، سیاحتی علاقوں کی سڑکیں بے تحاشا ٹریفک کی باعث بلا ک ہوگئی، چن منٹوں کا فاصلہ گھنٹوں میں بھی طے نہیں ہورہا، سیاحتی علاقوں مدین ،بحرین، کالام ،میاند م ، مرغزار اور مالم جبہ میں سیاحوں کی بہت بڑی تعداد موجود ہے جس میں مقامی اور غیر مقامی شامل ہیں،
تنگ اور خراب سڑکوں کی وجہ سے سوات کے ان سیاحتی علاقوں میں ٹریفک بلکل جام ہو کررہ گیا ہے، بحرین سے کالام تک دو گھنٹوں کا فاصلہ بارہ گھنٹوں میں پورا نہیں ہو پا رہا، سڑک بندش کی وجہ سے ہزاروں سیاح وادی کالام بھی نہیں پہنچ پائے اور راستے سے ہی واپس لو ٹ گئے ، صوبہ پنچاب، سند ھ اور بلوچستان سے ائے ہوئے سیاحوں نے افسو س کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم اتنی دور دراز سے ائے ہیں اس کے باوجود کالام تک نہیں پہنچ پائے ، انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ کالام سڑک پر بھر پور توجہ دے تاکہ سیاحوں کی مشکلا ت کم سے کم ہو۔
417 total views, no views today


