کبل(تحصیل رپورٹر) کبل پریس کلب کے سینئر صحافی حاجی ہاشمی سمیت دیگر صحافیوں نے خوازہ خیلہ پریس کلب کے صحافیوں کے ساتھ ایس پی اپر سوات مشتاق کے ناروا رویے کے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے جبکہ صحافی ہر مشکل وقت میں ملک وقوم کی خدمت کے لئے ہمہ وقت تیار رہ کر کسی قربانی سے دریغ نہیں کرتے انہوں نے کہا کہ کبل پریس کلب کے جملہ صحافی خوازہ خیلہ پریس کلب کے صحافیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر ہر ممکن تعاون فراہم کرینگے انہوں نے صوبائی حکومت سمیت محکمہ پولیس کے افسران بالا سے پر زور مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مذکورہ ایس پی کے خلاف قانونی کارروائی کرکے صحافیوں میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ کریں بصورت دیگر ملاکنڈ ڈویژن ،خیبر پختونخواہ اور بعد میں ملک بھر کے صحافیوں کو کال دے کر بھر پور مزاحمت پر مجبور ہونگے۔
1,284 total views, no views today



