سوات، سوات کے شاہی خاندان کے اخری ولی عہد اور سابق گورنر خیبر پختوں نخوا میاں گل اورنگزیب طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے ، مرحوم کی نماز جنازہ اج شام چھ بجے ابائی علاقہ میں ادا کی جائے گی جبکہ شاہی قبرستان سیدو شریف میں سپرد خاک کیا جائے گا، میاں گل اورنگزیب ریاست سوا ت کے والی میاں گل جہانزیب کے بڑے بیٹے تھے،
انہوں نے دو مرتبہ قومی اسمبلی کی نشست پر حلقہ این اے تیس سے الیکشن لڑا تھا اور دونوں مرتبہ کامیاب ہوئے تھے،وزیر اعظم نواز شریف کے پچھلے دور حکومت میں پہلے ان کو صوبہ بلوچستان کو گورنر مقرر کیا گیا جبکہ بعد ازاں ان کو صوبہ خیبر پختونخوا کا گورنر نامز د کیا گیا ، مشرف کے ایمرجنسی کے نفاذ تک وہ گورنر رہے، میاں گل اورنگزیب گزشتہ کئی سالوں سے علیل تھے، اج صبح ان کی روح پرواز کر گئی، شاہی خاندان کے مطابق اج شام چھ بجے ان کی نماز جنازہ ابائی علاقہ سیدو شریف کے شاہی گھر میں ادا کی جائے گی جبکہ بعد ازاں ان کو شاہی خاندان میں سپر دخاک کیا جائے گا۔مرحوم میاں گل اورنگزیب کی عمر چھیاسی سال تھی اور انہوں نے ورثائ میں تین بیٹے میاں گل عدنان اورنگزیب، میاں گل محمود اورنگزیب ، بیرسٹر میاںگل حسن اورنگزیب جبکہ ایک بیٹی چھوڑی ہے۔
503 total views, no views today


