سوات(خورشید علی )بائی بائی پی ٹی ائی، ویلکم پی ایم ایل ن ، پاکستان تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی مسرت احمد زیب نے پارٹی چھوڑ دی، پاکستان مسلم لیگ ن میں باقاعدہ شمولیت اختیار کرلی، مسرت احمد زیب نے لاہور میں ن لیگ کے صدر شہباز شریف اور وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کیساتھ ملاقات کےدوران پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا، جبکہ سوشل میڈیا پر ایک تصویر بھی جاری کردی، مسرت احمد زیب پی ٹی ائی کی ریزرب سیٹ پر ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئی تھی تاہم پارٹی کیساتھ بعض امور پر ان کا اختلاف شدید ہوگیا تھا جس کے بعد انہوں نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا، واضح رہے کہ سوات کے کبل گراونڈ میں ن لیگ کے جلسہ کے دوران مسرت احمد زیب کے بیٹے میانگل عمرفاروق نے بھی ن لیگ کے سابق سر براہ میاں نواز شریف کیساتھ ملاقات کے دوران سٹیج پر ن لیگ جائن کرنے کا اعلان کیا تھا۔زرائع کے مطابق ایم این اے مسرت احمد زیب نے پارٹی چھوڑنے کے بعد ممبر قوسمی اسمبلی کی سیٹ سے بھی مستعفیٰ ہوگئی ہیں ۔
1,482 total views, no views today



