سوات،سوات میں ڈینگی وائرس کے وار جاری ہیں اور میزد ایک شخص میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جس کے بعد ضلع بھر میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد53تک پہنچ گئی ہے،محکمہ صحت سوات کے ترجمان کے مطابق ڈاکٹر حیدرکے مطابق سوات میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی ڈینگی وائرس سے ایک مریض متاثرہواہے اور ڈینگی نے اب گل کدہ نمبر دومیں ساٹھ سال
کے شخص پام جان ولد شام خان کو کاٹ لیا ہے جس میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جسے سیدوشریف اسپتال کے میڈیکل بی وارڈمیں منتقل کردیاگیا ہے ترجمان کے مطابق ڈینگی سے متاثرہ افرا د کی تعداد53تک پہنچ گئی ہے اور اس وقت سیدوشریف ٹیچنگ ہسپتال میں ڈینگی سے متاثرہ3مریض زیرعلاج ہیں جبکہ47مریضوں کا کامیاب علاج کئے جانے کے بعداسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے ،ترجمان کے مطابق تاحال سوات میں ڈینگی سے کوئی موت واقع نہیں ہوئی ہے ۔
469 total views, no views today


