سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)نگران نامزد وزیر اعظم ناصر الملک سے سوات کے عوام نے بڑا مطالبہ کردیا، سوات کے جی ٹی روڈ پر کام تیز کرکے اہلیان علاقہ کو اس مصیبت سے چٹھکارا دلایا جائے ،وفاقی حکومت کی جانب سے جسٹس (ر)ناصر الملک کا نام نگران وزیر اعظم کے طور پر فائنل ہونے کے بعد عوام نے بھی بہت امیدیں وابستہ کرلیں، عوامی حلقوں نے سماجی ویب سائٹس پر ناصر الملک سے مطالبہ کیا کہ سوات کیلئے جی ٹی روڈ کی صحیح تعمیر کا صرف ایک منصوبہ کو عملی جامہ پہنایا جائے، تاکہ سوات کے عوام گزشتہ پندرہ سالوں سے جاری اس سنگین مسئلہ سے نجات مل سکیں، سماجی ویب سائٹس فیس بک پر سوات کے عوام نے پوسٹ شیئر کی ہیں جس میں جی ٹی روڈ کی تعمیر کا بڑا مطالبہ کیا گیا ہے،
1,264 total views, no views today
Comments



