سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)سوات کی تاریخ میں پہلی بار یوم تکبیر پر یوم تشکر منایا گیا ،ایم این اے مسرت احمد زیب کے رہایش گاہ پر کیک کاٹا گیا اور تقریب کا اہتمام کیا گیا ،سوات کی تاریخ میں پہلی بار یوم تکبیر پر یوام تشکر منایا گیا اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء و ممبر قومی اسمبلی مسرت احمد زیب کی رہایش گاہ پر پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستان مسلم لیگ مینگورہ سٹی کے صدر صادق عزیز ،ارشاد علی خان ،مراد علی ،سمیت پاکستان مسلم لیگ کے رہنماء اور کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر یوم تشکر کے موقع پر مسرت احمد زیب اور عمر فاروق باچہ سمیت لیگی رہنماء نے کیک کاٹا اس موقع پر مسرت احمد زیب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج سے بیس سال قبل 28 مئی 1998 میں پاکستان مسلم لیگ کے قائد اور وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے تمام تر پابندیوں اور مشکل کے باوجود اٹیمی دھماکے کرکے اس ملک کو ناقابل تسخیر بنا دیا ہے اور انکی اس اقدام کے بدولت کوئی بھی پاکستان کی طرف میلی انکھ سے نہیں دیکھ سکتا انہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف اور انکے خاندان نے اس ملک کیلئے جو قربانیاں دی ہے وہ روشن روشن کی طرح عیاں ہے اور انہیں خدمات کی بدولت عوام ان سے بے حد محبت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ ائندہ عام انتخابات میں عوام ایک بار پھر مسلم لیگ اور میاں نواز شریف پر اعتماد کا اظہار کرینگے اور اس ملک میں ترقیاتی کاموں کے تسلسل کو جاری رکھنے میں اپنا کردار ادا کرینگے ۔
1,182 total views, no views today



