بریکوٹ (ریاض احمد سے)پاکستان تحر یک انصاف تحصیل بریکوٹ کے سابق صدر انجینئر شرافت علی خان نے کہا ہے کہ پی کے 6 نظریاتی کارکنوں اور دوست و احباب کے بے حد اصرار پر پی ٹی ائی کی بنیادی رکنیت معطل ہونے وجہ سے پی کے 6 سے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے، 5 جون کو کارکنوں اور دوستوں کے ہمر کاغذات جمع کر یں گے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہو ئے کیا، انہوں نے کہا کہ ہماری مقابلہ ان لوگوں کیساتھ ہے ۔ جنہوں نے فاروڈ بلاک بناکر پاکستان تحریک انصاف کے قایدین کو بلیک میل کیا تھا، یہی وجہ ہے اگر پی کے 6 کے سابق ایم پی ایز کو پارٹی نے ٹکٹ ایشو کیا، تو پھر ہر صورت میں اذادحیثیت سے الیکشن لڑوں گا، اور انشااللہ سوات کے تاریخ میں یہ پہلا موقع ہوگا، کہ آزاد حیثیت سے کامیابی حاصل کروں گا، ۔ انہوں نے کہا کہ پی کے 6 کے عوام اور خصوصا تحصیل بریکوٹ پر مکمل اعتماد ہے ، کہ وہ میری اس جدوجہدمیں حسب سابق کی طرح بھر ساتھ دیں گے۔ اور کامیابی میں میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست میں آنے کا مقصد کو ئی ذاتی ایجنڈا بنک بیلنس ہر گز نہیں بلکہ حلقہ نیابت کے غیور عوام کے بلا تفریق خدمت کرنا میشن ہے ۔ اس سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کے علاوہ دیگر سیاسی پارٹیوں کے اہم شخصیات کارکنان مسلسل رابطے میں ہیں ۔ اگر اللہ نے چاہا اور 2018 الیکشن میں کامیابی دی۔ تو انشاللہ اپنے غیور عوام کے اعتماد کو ٹھس نہیں پہنچاوں گا، بلکہ عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کی بھر کو شش کروں گا، انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے بعد سیاسی سرگرمیوں ،پر وگرامات، کا اغازکر وں گا، انہوں نے ایک وضاحت کرتے ہو ئے کہا کہ اگر بریکوٹ سے کسی امیدوار کو کسی بھی پارٹی نے ٹکٹ دیا ، تو اسی صورت میں اپنے کاغذات واپس کروں گا،
1,562 total views, no views today



