سوات، سوات کی کالام میں چار روزہ سوات ٹورسٹ گالا اختتام پذیر ہوگیا ،اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر آب پاشی محمود خان تھے علاقائی روایتی رقص اور مقامی نغمے سے میلے کے آخری روزشاہی گراؤنڈ میں ماحول ایسا دلچسپ رہا کہ سیاحوں کے چہرے کھل اٹھے موٹرگلائیڈر نے قومی پرچم کوہوا میں لہرایا تو پیرا گلیڈرز نے بھی اپنے فن کا مظاہر ہ کیا گھڑ سوار ٹیم آگ کی رینگ دے چھلانگیں لگائیں تو موٹرسائیکل سوار ٹیم نے بھی خوب جوہر دکھائے چترالی ڈانس کا مزہ بھی سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنارہامیلے کے اختتامی روز بلوچستان سے آئے ہوئے مایہ ناز کھلاڑیوں فاروق بلوچ نے دانتوں سے موٹرسائیکل روکی توشیرباز نے توگلے سے سریا کو ٹیڑھا کردیا گیا اور پیٹ پر بھاری پتھر بھی توڑ کر شرکاسے خوب دادی سمیٹی ،سیاحت کو پروان چڑھانے کی اختتامی تقریبات کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر محمود خان تھے جبکہ اس موقع پر مشیر وزیر اعلیٰ محب اللہ خان ،ایم پی اے فضل حکیم خان،کمشنر ملاکنڈ ڈویژن محمد افسرخان،ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن عبداللہ خان،ڈپٹی کمشنر سوات محمود اسلم وزیر ،ڈی پی او سوات شیر اکبرخان اور بریگیڈئر زاہد حسین بھی موجود تھے،
تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی نے ٹورسٹ گالا میں نمایاں کارکردگی دکھانے اور بہترین کوریج کرنے پر صحافیوں کو شیلڈز سے نوازا ،اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہاکہ سوات جنت نظیر وادی ہے اورپاک فوج نے عوام سے مل کر یہاں پر امن کے بعد تعلیم اور بحالی کے کاموں کے بعد سیاحت کے فروغ کے لئے جو کرداراداکیا ہے اس پرہم پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ کالام روڈ کی خستہ حالی پر انہیں افسوس ہے لیکن یہ این ایچ اے کے ساتھ ہے اور ہمارامطالبہ ہے کہ وہ اس روڈ کی تعمیرمیں دلچسپی لے ،انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت سیاحت کے فروغ کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔
363 total views, no views today


