سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)موٹر کار کھائی میں جاگری، ڈرائیور جاں بحق۔ تفصیلات کے مطابق کار نمبر AJ 4057 مہوڈنڈ سے مٹلتان آرہی تھی کہ گلیشر کے مقام پر کھائی میں جاگری۔ جس کے نتیجے میں مقامی ڈرائیور بہادر خان ولد حجاب خان جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق گاڑی میں تین افراد سوار تھے۔ مہوڈنڈ کے قریبی گلیشئیر میں دو سواری اتار کار گلیشئیر سے گزررہی تھی کہ برف کا تودہ ٹوٹ گیا اور گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری۔ جس کے نتیجے میں ڈرائیو جاں بحق ہوگئے۔ پولیس جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور لاش کو مٹلتان پہنچا دی گئی۔
1,268 total views, no views today
Comments



