مینگورہ،آل سوات کرش مشین اونرزایسوسی ایشن کاٹیکسوں کے نفاذپرمحکمہ معدنیات اورصوبائی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ،نعرہ بازی،ظالمانہ فیصلہ واپس نہ لینے کی صورت میں احتجاجوں کا دائرہ وسیع کرنے کی دھمکی،اس حوالے سے آل سوات کرش میشن اونرزایسوسی ایشن کے صدررحمت علی اوردیگرعہدیداروں نے مزدروروں کے ہمراہ احتجاجی مظاہرہ اورپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ معدنیات کرش مشینوں پر ناجائز ٹیکس لگا رہا ہے جو کسی بھی صورت قابل قبول نہیں،
انہوں نے کہاکہ اس سے قبل بھی محکمہ معدنیات نے ایسااقدام اٹھاناچاہاجس کے خلاف ہم عدالت سے رجوع کیااورعدالت نے مزدوروں ے حق میں فیصلہ دیا مگر اس کے باوجود بھی محکمہ بازنہیں آرہاہے انہوں نے کہاکہ ہم نے اس ضمن میں ڈی سی سوات اوردیگراعلیٰ حکام کو درخواستیں بھی د ی ہیں کہ ٹینڈر منسوخ کیا جائے جبکہ اب میڈیا کی توسط سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ ہمارے ساتھ جاری ظلم کا سلسلہ بندکیاجائے،انہوں نے کہاکہ ہم مزدوربرادری کے ساتھ ظلم وزیادتی کسی بھی صورت برداشت نہیں کریں گے اور نہ ہی ان کے خون پسینے کی کمائی ممبران اسمبلی اوردیگرحکومتی اہلکاروں کے حوالے کریں گے،انہوں نے کہاکہ محکمہ معدنیات کا ایک معمولی ملازم عطاء الرحمان کرپشن کا بادشاہ بن چکاہے جو دھمکیاں دے رہا ہے کہ اگرہم نے ان کا ناجائز مطالبہ منظورنہیں کیا تو وہ ہمارے خلاف ایف آئی آر کٹوادیں گے حالانکہ ہم نے پہلے بھی ان پر واضح کیا ہے کہ ہم ایساکرنے کو ہرگزتیارنہیں،انہوں نے کہاکہ ہم رشوت خوروں کی دھمکیوں میں ہرگزآنے والے نہیں بلکہ ظلم کے خلاف ہرفورم پر آوازاٹھاتے رہیں گے،انہوں نے کہاکہ یہاں کے ممبران اسمبلی اورحکومت ہماری آوازسننے کو تیار نہیں اوروہ عوام کے خادم بننے کی بجائے بنی گالاکے غلام بنے ہوئے ہیں،انہوں نے کہاکہ اگر ہمارے اوپر ناجائز ٹیکس مسلط کرنے کی کوشش گئی تومزاحمت کریں گے مگرٹیکس ادانہیں کریں گے،انہوں نے حکومت ،چیف جسٹس پشاورہائی کورٹ اوردیگر ارباب اختیار سے اپیل کی کہ وہ اس مسئلے حل میں کرداراداکرکے کرش ایسوسی ایشن اورمزدوروں کی بے چینی کا خاتمہ کریں،اس موقع پر عمراخان،رحیم خان،حاجی شیرین زادہ ،ڈاکٹرخالدمحمودخالد اوردیگربھی موجود تھے۔
490 total views, no views today


