مینگورہ , سوات میں مسلم لیگ ن کاجشن آزادی کے حوالے سے بھرپور قوت کا مظاہرہ اور ریلی ،ہزاروں کارکن قومی اور لیگی پرچم لہراتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے ،وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے ریلی کی قیادت کی ،ملک کی بقا اور سلامتی کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہ کرنے کا عزم کرلیا ،وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام کی قیادت میں مینگورہ شہر کے نشاط چوک میں یوم آزاد ی کی تقریبات کے سلسلے میں مسلم لیگ ن کے زیراہتمام جلسے کا انعقادکیا گیا جس میں ہزاروں کارکنوں نے شرکت کی ،جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ حکومت مخالف مارچ سے اب تک ہونے والے تمام جانی اور مالی نقصانات کی ذمہ دار قادری اور عمران خان ہوں گے ،قوم انہیں کبھی معاف نہیں کرے گی ،
قادری اور عمران دونوں کے مفادات پاکستان سے باہر ہیں ،طاہرالقادری پاکستان اور کنیڈا میں کسی ایک کا انتخاب کریں خیبرپختونخوا کی عوام نے عمران خان کو پاکستان دشمنی کے لئے مینڈیٹ نہیں دیا عمران خان شیخ چلی بن کر وزارت عظمیٰ کے خواب دیکھ رہے ہیں ،ہماری شرافت کو ہماری کمزوری نہ سمجھی جائے ورنہ اینٹ کا جواب پتھر سے دینا ہم بھی جانتے ہیں ، وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ پاکستان کی 18کروڑ عوام کی منتخب حکومت کو گرانے کا خواب کبھی پورا نہیں ہونے دیں گے ،عمران خان بتائیں کہ خیبر پختونخوا میں انہوں نے کونسی دودھ اور شہد کی نہریں بہا دی ہیں جو اب وہ مرکز میں بہانا چاہتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ عمران اور قادری کی سازش نواز شریف کیذات کے خلاف نہیں بلکہ پاکستان کے 18کروڑ عوام کے خلاف ہے جو پاکستان کی عوام کو تعمیر اور ترقی کے اس سفر کے ثمرات سے دور رکھنا چاہتے ہیں جو نواز شریف حکومت نے شروع کئے ہیں ،انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی اقتصادی اور معاشی ترقی کا جو سفر نواز شریف نے شروع کر رکھا ہے وہ پاکستان دشمن قوتوں سے ہضم نہیں ہو پا رہا ،اس لیئے انہوں نے عمران اور قادری جیسے ایجنٹ بنا کر انہیں میدان میں لے آئے ،انجینئر امیر مقام نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ عمران خان آپ کے مینڈیٹ کی توہین کر رہا ہے ،لہذا آپ بھی اس کی کال کو مسترد کر دیں ،کیونکہ خیبر پختونخوا کے عوام نے انہیں مینڈیٹ حکومت گرانے کیلئے نہیں عوام کی خدمت کیلئے دیا تھا ،انجینئر امیر مقام نے کہا کہ عمران خان اپنے انتخابی وعدے یاد رکھیں کہ انہوں نے خیبر پختونخوا میں کونسا یکساں نظام تعلیم دیا ہے؟ ،کس ہسپتال میں مفت علاج کی سہولت فراہم کی ہے ؟،کیا انہوں نے 90دنوں میں بلدیاتی انتخابات کروادئے ؟،کیا انہوں نے کرپشن کا خاتمہ کر دیا ؟،انہوں نے کہا کہ ہم عمران خان سے پوچھنا چاہتے ہیں کہ انہوں نے خیبر پختونخوا میں کونسے ترقیاتی منصوبے شروع کیئے ہیں ؟،انہوں نے کہا کہ عمران خان کی تمام تر توجہ عوام کی خدمت کی بجائے جمہوریت کے خاتمے پر مرکوز رہی جو نہایت قابل افسوس بات ہے ، انجینئر امیر مقام نے اپنے خطاب میں کہا کہ عمران خان اور طاہر القادری کے روپ میں ملک دشمن عناصر کی منفی سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کر دیں گے۔ انجینئرامیر مقام نے کہا کہ وفاقی حکومت ہمیں خیرات میں نہیں ملی بلکہ عوام کے بھر پور مینڈیٹ سے مسلم لیگ (ن)کی حکو مت آئی ہے انہوں اس بات پر حیرت کا اظہار کر تے ہوے کہا کہ عمران خان تو خود تو صوبہ خیبر پختونخواہ میں حکومت چلا رہے ہیں اور تمام تر سہولیات اور سرکاری پروٹوکول حاصل کر رہے ہیں جبکہ دوسری جانب وہ عوام کو گمراہ کر نے اور ملک کو تباہ کر نے کے منصوبے بنا رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ عمران خان د ھرنوں کی بجاے صوبہ خیبر پختون خواہ کے مسائل کے حل پر توجہ دیں ،اور جمہوریت دشمنی کا خیال دل سے نکال دیں ،جلسے کے اختتام پر سیدوشریف روڈ پر انجینئر امیرمقام کی قیادت میں ریلی نکالی گئی اور فضا نعرہ تکبیر پاکستان زندہ باد اور امیر مقام زندہ باد کے نعروں سے گونجتا رہا ۔
408 total views, no views today


