xمینگورہ،شمالی وزیر ستان کے متاثرین میں الخدمت فاؤنڈیشن ضلع سوات نے نقد امدادی چیکس سوات پریس کلب میں تقسیم کی اس موقع پر امیر جماعت اسلامی صوبی خیبر پختونخوا پروفیسر ابراھیم خان سابق صدر الخدمت فاؤنڈیشن اختر علی خان امیدوار این اے 29 امیر جماعت اسلامی ضلع سوات ، چیف ارگنائزر سوات پریس کلب غلام فاروق
، چیئرمین سوات پریس کلب رشید اقبال ، جنرل سیکرٹری محبوب علی ، فیاض ظفر عبیداللہ عابد نے متاثرین میں نقد امداد ی چیکس تقسیم کی ، الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر ریاض احمد نے کہا کہ شمالی وزیرستان کے متاثرین میں امداد بہت کم ہے لیکن ہم اپنے طرف سے انکو یاد کراتے ہیں کہ ہم اسے بھولے نہیں بلکہ ہم سے جتنا ممکن ہوگا ہم اپنے بھائیوں کے دوکھ درد میں شریک ہونگے ، سوات پریس کلب کے چیئرمین رشید اقبال نے اس بات سراہا کہ آج ہم اپنے پریس کلب میں متاثرین میں امداد چیکس تقسیم کررہے ہیں ہم بھی ایسے حالات سے گذرے ہیں ، ہم جماعت اسلامی الخدمت فاؤنڈ یشن ضلع سوات کے شکرگذار ہیں کہ انہوں نے سوات پریس کلب کو یہ اعزاز دیا کہ متاثرین میں امداد تقسیم کرسکے ، اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن نے 237 متاثرین میں امدادی چیکس تقسیم کئے ۔
359 total views, no views today


