مینگورہ،ملک مارشل لاء کے متحمل نہیں ہوسکتا ہم جمہوریت کو ڈی ریل نہیں ہونے دینگے ، عمران نے جو چار نشستوں پر تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ٹھیک کیا ہے ، ہم سے بھی جیتے ہوئے نشستیں چھین لی گئی ہے لیکن اس کے باوجود جمہوری مخالف قوتوں کے ساتھ نہیں دینگے ، امیر جماعت اسلام صوبہ خیبر پختونخوا پروفیسر ابرہیم نے سوات پریس کلب میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ،
انہوں نے کہا کہ اپریشن ضرب غضب جلد ازجلد مکمل کیا جائے ، اور آئی ڈی پیز کو اپنے گھروں میں واپس کیا جائے اس وقت ملک ایک نازک صورتحال سے گذررہاہے جو کوئی بھی جمہوریت کے خلاف ہوگا ہم انکی مخالفت کریں گے ، عمران خان اور طاہرالقادری دونوں کا پروگرام الگ الگ ہے ، جنرل پرویز مشرف انہی کا غدار ہے جو دہشت گردی کے لہر آج ملک کے اندر ہے یہ جنرل مشروف کے وجہ سے ہمارے جنازوں ، شادی کے باراتوں پر بمباری کے بنیاد جنرل مشرف نے رکھی ہے اسکو عدالت کے بغیر جانے پر ہم نواز شریف کو گریبان سے پکٹر لیں گے ، اور آگر اسکوپکڑ نے والے دوسرے ہوئے تو ہم ان کے ساتھ دینگے ، ہمارے ایجنسیاں سیاسی کرداروں ختم کردیں، سیاسی مخالفین کے خلاف ایجنسیاں اپنا ونگ بند کردیں ، اس وقت فلسطین کے اندرجو اسرائیل کررہا ہے ، اس کیخلاف مسلم ممالک کو متحدہ ہونا چاہئے ، اور سیاسی اختلافات کو بھلاکر اس ظلم اور بربریت کے خلاف اسرائیل کے خلاف جہاد کا اعلان کردیں اور ملک کے فوجی سربراہان کے اندر اپریشن کو روک کر فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے خلاف اسرائیل کے خلاف اعلان جنگ کریں ۔
انقلاب مارچ میں عمران خان کا ساتھ نہیں دینگے،پروفیسر ابراہیم
430 total views, no views today


