سوات (رپورٹ /وقار احمد سواتی ) جمعیت علماء اسلام (ف) حلقہ پی کے 8کے امیدوار آشفاق خان ایڈوکیٹ نے کاغذات نامزدگی جمع کرائی ، کاغذات جمع کرانے کے موقع پر ان کے ساتھ پارٹی کارکنان اور بڑی تعداد میں عوام موجود تھے ، اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں جمعیت علماء اسلام کے تمام قائدین کا بے حد مشکور ہوں کہ جنہوں نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پی کے 8سوات کا ٹکٹ دیا جو کہ تمام ذمہ داران اور کارکنان کی محبتوں کی دعاوں کا نتیجہ ہے ، ادھر علاقے میں عوام نے بھی اشفاق خان ایڈوکیٹ کو مبارکباد دے دی ۔ یاد رہے کہ آشفاق خان ویلج کونسل برہ بانڈی کا ناظم ہے اور چند سال پہلے انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کو خیر باد کہہ کرجمعیت علماء اسلام میں شمولیت اختیار کرلی تھی اور اسی دوران انہوں نے ہر سیاسی محاز پر پارٹی کے لئے بہت زیاد ہ قربانیاں دی ہے ،ان قربانیوں کی بدولت ان کو ٹکٹ پر ملنے پارٹی کے کارکنان میں خوشی کا اظہار پایا گیا ۔
1,412 total views, no views today
Comments



