مینگورہ،تحصیل مٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ووکیشنل سنٹر کا چوکیدار قتل کردیا گیا ،ملزمان کی فائرنگ سے 2سیکیورٹی اہلکاربھی زخمی ہوئے ہیں ،علاقے میں کرفیو نافذ کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ،،پولیس ذرائع کے مطابق تحصیل مٹہ کے
علاقے خریڑئی میں جمعرات کی صبح ووکیشنل سنٹر کا چوکیدار رفیع اللہ ولد فضل رحمن اپنی ڈیوٹی پر موجود تھے کہ کسی نے انہیں فون کرکے باہر بلا یا اور اس پر فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا ،واقعے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن شروع کیا تو اس دوران نظر آباد کے مقام پر ملزمان نے سادہ کپڑوں میں ملبوس سیکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے رکنے کا اشارہ کرنے پر بھی فائر کھول دیا جس کے نتیجے میں دو اہلکار جن کے نام سردار اوررمضان معلوم ہوئے ہیں زخمی ہوئے ہیں ،اس واقعے کے بعد علاقے میں کرفیو نافذ کرکے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دونوں اہلکاروں کی حالت خطرے سے باہر ہیں ۔
514 total views, no views today


