مینگورہ،حلقہ پی کے اسی میں قومی وطن پارٹی کی تنظیم مکمل،عہدیداروں کا چناؤ انتخاب کے ذریعے کیاگیا،شاہی دوران خان چیئرمین اورضیاء الحق سینئروائس چیئرمین منتخب ہوگئے،اس حوالے سے قومی وطن پارٹی کااجلاس منعقدہواجس کی صدارت ضلعی صدر شیربہادرخان کررہے تھے
،اس موقع پر ڈویژنل چیئرمین فضل رحمان نونو اورپارٹی کے دیگر قائدین بھی موجودتھے،اجلاس میں حلقہ پی کے اسی کیلئے کابینہ کا انتخاب عمل میں لایا گیاجس کے مطابق شاہی دوران خان آف رحیم آبادچیئرمین،ضاء الحق آف فیض آبادسینئروائس چیئرمین،خالدخان،عامرزیب،اخترعلی دولت خیل اورقیوم کاکاآف فیض آبادوائس چیئرمین،محمدامین آف بنڑ،ڈاکٹر شیربازخان آف گل کدہ اوراقبال رحمان ڈپٹی جنرل سیکرٹری ،اقبال محمد ایڈیشنل سیکرٹری،عظمت علی آف شاہدرہ پریس سیکرٹری،عنایت اللہ آف گنبدمیرہ فنانس سیکرٹری،احمدشاہ آف شریف آبادلیبرسیکرٹری،یاسین خان آف رحمان آبادیوتھ سیکرٹری،عمرعلی آف شاہدرہ سیکرٹری سوشل میڈیااورطوطاخان کو ممبرڈویژنل کونسل منتخب کردیاگیا،اس موقع پر ڈویژنل چیئرمین رحمان نونو نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ قومی وطن پارٹی واحدسیاسی جماعت ہے جو افتاب احمدخان شرپاؤ کی قیادت میں پختون قوم کے مسائل کے حل کیلئے جدوجہدکررہی ہے یہی وجہ ہے کہ دیگرسیاسی پارٹیوں سے مایوس ہونے والے لوگ مسلسل ہماری پارٹی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں جو ان کا ایک طرح سے قومی وطن پارٹی پر بھرپوراعتمادکا اظہار ہے،انہوں نے کہاکہ کیوڈبلیوپی کے اندرانتخابی عمل جاری ہے جس کی تکمیل سے پارٹی کو مزیداستحکام ملے گاکارکن بھی تنظیم سازی کے عمل کو مزید تیزبنائیں جبکہ پارٹی پیغام کوگھرگھر تک پہنچانے کی مہم میں بھی تیزی پیداکری
442 total views, no views today


