سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)سابقہ وزیرا علیٰ خیبر پختونخوا اور اے این پی کے صوبائی امیر حیدر خان ہوتی نے اے این پی میں اختلافات کوختم کرنے کیلئے سوات کا دو روزہ ہنگامی دورہ کیا ، اس دورے میں نئے شامل ہونے والے امیدوار حلقہ پی کے 4 عاصم خان نظر نہیں ائے ، ایسا لگ رہا ہے کہ شیر شاہ کی ضلعی صدارت اور ٹکٹوں کی تقسیم پر پارٹی میں اختلافات شدید تر ہوگئے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ شیر شاہ خان اور عاصم خان سے پارٹی کارکن ناراض ہیں، یہی وجہ ہے کہ ان دو حلقوں میں پارٹی سرگرمیاں نہ ہونے کے برابر دیکھائی دے رہے ہیں، جبکہ جو دیرینہ کارکن ہیں وہ بھی ان دو حلقوں میں اپنے سیاسی وابستگیاں ختم کرکے دوسرے پارٹیوں میں شامل ہورہے ہیں
1,057 total views, no views today
Comments



