سوات (وقار سواتی سے ) جمعیت علماء اسلام تحصیل کبل کے امیر مولانا مفتی عارف اللہ اور نامزد امیدوار ممتاز خان نے کبل پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام پی کے سات میں مضبو ط ہے ،تمام سابقہ ریکارڈ کو سامنے رکھ کر ہم ضلعی ،صوبائی ،مرکزی ایم ایم اے قیادت سے مطالبہ کرتے ہیں ،ضلعی قیادت نے کل رات تک ہمیں اعتماد میں رکھا تھا کہ پی کے سات کا ٹکٹ ایم ایم اے سے امیدوار ممتاز کا ہوگا ،لیکن راتوں رات فیصلہ تبدیل کیا گیا جس کے ہم بھرپور طریقے سے مذمت کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اس حلقے سے جمعیت علماء اسلام نے قربانیاں دی ہے مگر جماعت اسلامی کو ٹکٹ دینا ہمارے ساتھ سراسر ظلم وناانصافی ہے اور ان حلقے سے جمعیت علماء اسلام کو ٹکٹ نہ دینا میرٹ کے دھجیاں اڑانے کی مترادف ہے ،انہوں نے کہا کہ اگر ہمارا مطالبہ نہ مانا گیا تو پھر ہم ممتاز خان کو آزاد حیثیت سے میدان اتاردینگے ۔
1,014 total views, no views today



