مٹہ (رحیم خان سے )پاکستان تحریک انصاف نے صوبے میں کوئی بنیادی کام نہیں کی صرف اور صرف بے حیائی کا کلچر کو متعارف کیا۔ نصراللہ خان ناصر نے مٹہ سمبٹ بدرو، باماخیلہ میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تبدیلی لانے والوں، پختونوں کے نام پر سیاست کرنے والوں، اسلامی نظام لانے والوں کے کارکردگی عوام نے دیکھے لی ہیں صوبے میں افتاب احمد خان شرپاوعوام کے محرمیوں کا ازلہ کرسکتے ہیں۔ اج تک صوبے میں جیتنے بھی ترقیاتی کام ہوئے وہ افتاب احمد خان شیر پاو نے کی اج سب کو معلوم ہیں کہ ہر پارٹی کسی نام پر ووٹ لیکر ایوانوں میں جاکر عوامی مسائل بول جاتی ہے ۔ عوام ان نمائندوں کو منتخب کریں جو اس قوم کے خیرخواہ ہوں اور ان کے مسائل حل کرسکی ۔ تبدیلی کے دعویدار وں نے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا ہیں جو کام حکومتی وقت میں ہونا چاہیے تھا وہ اج کررہے ہیں یہ عوام کے ساتھ دھوکا ہیں یہ سب عوام کے نظرمیں ہے جیتنے بھی کوشش کریں مگر کامیاب نہیں ہونگی۔ اس موقع پر درجنوں خاندانوں نے مختلف پارٹیوں سے مستعفی ہوکر قومی وطن پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی اس موقع پر احمد گل شلمانی، حاجی تل حیات خان امجد علی سورج ودیگر نے بھی خطاب کیا۔
1,242 total views, no views today
Comments



