سوات، چودہ اگست گزرتے ہی حسب روایت سوات میں موسم تبدیل ہوگیا ، مسلسل دوسرے روز بارش نے موسم کو کافی خوشگوار کردیا ہے،مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں اور دیہاتوں میں بارش ریکارڈ کی گئی ، ہفتہ کی دوپہر ایک بجے بارش شروع ہوئی
تو دو گھنٹے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہی ، بارش کے بعد مینگورہ شہر کے نالے جو کہ گندگی سے بھرے پڑے تھے ابل کر سڑکوں پر اگئے اور شہر کی سڑکیں ندی کا منظر پیش کرنے لگیں، شہری گرین چوک ، حاجی بابا چوک، پیپلز چوک سمیت دیگر سڑکوں پر گندے پانی میں چلنے پر مجبور تھے۔
613 total views, no views today
Comments


