سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)مسلم لیگ کے صوبائی صدر امیرمقام نے کہا ہے کہ چارباغ کے ہر گھر کو سوئی گیس اور بجلی ضرورتوں کو پورا کرینگے عوام کا مسلم لیگ میں جوق در جوق شمولیت پارٹی پر اظہار اعتماد پی کے حلقہ چار سے کامیابی کے بعد صوبے کا وزیر اعلی اس حلقے سے ہوگا اور وزیر اعظم بھی سوات سے ہی ہوگا ترقی کا عمل یہاں سے شروع کریں گے ان خیالات کااظہار مسلم لیگ کے صوبائی صدر امیرمقام نے چارباغ میں سابق امیدوار برائے تحصیل چارباغ محمد عزیر نذیز خان فرزند محمد پرویز کاکی خان کیمل پور کے پارٹی شمولیت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر علاقے کے معروف شخصیت سابق امیدوار برائے تحصیل چارباغ محمد عزیر نذیز خان فرزند محمد پرویز کاکی خان کیمل پور سمیت درجنوں خاندان پی ٹی آئی سے مستعفی ہوکر باقاعدہ مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کی
987 total views, no views today



