مٹہ(سوات نیوزڈاٹ کام)مٹہ پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ریجن کے صدر سابق صوبائی وزیر محمود خان نے سخرہ میں ایک شمولیتی جلسے سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ الیکشن قریب ہیں لوگ کارکدگی کے بنیاد پر تحریک انصاف میں شامل ہو رہے ہیں تحصیل مٹہ کے ستر فیصد لوگ تحریک انصاف کو سپورٹ کر رہے ہیں اسیلئے 2018الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف نہ صرف خیبر پختونخوا میں بلکہ پورے پاکستان میں کا میابی حاصل کر یگی اور یہ بات جھوٹ ثابت کر یگی کہ سوات کے عوام کسی بھی پارٹی کو دوبارہ منتخب نہیں کرتے لیکن سوات کے عوام یہ ثابت کریگی اور تحریک انصاف دنیا کو تبدیلی دیکھائی گی اور یہ ریکارڈ قائم کریگی انشاء اﷲاُنہوں نے کہا کہ اسلام اور پختونوں کے نام پر ووٹ لیکر انہیں لوٹنے والے دوبارہ عوام کو جال میں پسانے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن عوام کسی کے مکر جھوٹے وعدوں میں آنے والے نہیں اور وہ انشاء اﷲ25جولائی کو اپنا قیمتی ووٹ تحریک انصاف کے حق میں استعمال کریگی اس موقع پر مختلف پارٹیوں کے بڑے تعداد میں لوگ خاندانوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو گئے
1,369 total views, no views today
Comments



