سوات(سکون خان سے)سوات کے نواز شریف کڈنی ہسپتال میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے ایک مریض دم توڑ گیا، لواحقین کا سڑک بند کرکے احتجاج ، کمشنر مالاکنڈڈویژن نے ایکشن لے لیا، تفصیلات کے مطابق صوبے کے سب سے بڑے کڈنی ہسپتال میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے ایک مریض دم توڑ گیا ، جسکی وجہ سے لواحقین نے منگلور سڑک کو ٹریفک کیلئے بند کردیا، اور ہسپتال انتظامیہ کیخلاف نعرہ بازی کرکے انتظامیہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا،جس کے بعد کمشنر مالاکنڈڈویژن سید ظہیر الاسلام نینے ایم ایس نواز شریف کڈنی ہسپتال کو اپنے دفتر طلب کرلیا، M.S کے مطابق Dialysis Unitبجلی کے لوڈشیڈنگ اورجنریٹر کے تیل(POL)کے پیسے ختم ہونے کی وجہ سے بند ہے۔کمشنر مالاکنڈ ڈویژن نے فوری ہدایت جاری کی کہ ہسپتال میں لوڈشیڈنگ فوری طور پر بند کی جائے، تاہم ایک کمیٹی کا قیام بھی عمل میں لایا گیا، جس کے ممبران DC Swat, M.S, DO (F & P) بنائے گئے۔جو فنڈ کی موجودگی کو یقینی بنائیں گے۔ مریضوں نے احتجاج ختم کردیا اور اس وقت ہسپتال میں Dialysis کا کام شروع ہو چکا ہے۔
1,107 total views, no views today



