مینگورہ، قومی وطن پارٹی نے ملاکنڈڈویژن کے چیئرمین فضل رحمان نونونے کہاہے کہ ایک طرف صوبے کے عوام مسائل کی چکیوں میں پس رہے ہیں اوردوسری طرف حکومتی ذمہ داردھرنوں اورمارچ میں مصروف ہیں جنہیں عوامی پریشانیوں کا کوئی احساس نہیںیہی وجہ ہے کہ عوام کا موجودہ صوبائی حکومت پر سے اعتماداٹھنے لگا ہے ،الیکشن میں عوام کے ساتھ طرح طرح کے وعدے کرنے والوں نے اپناایک بھی وعدہ پورانہیں کیا،ان خیالات کااظہارانہوں نے دورہ بونیرسے واپسی پرمینگورہ میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا،
انہوں نے کہاکہ بونیرمیں پارٹی راہنماحاجی شیرخان کی رہائش پرپارٹی اموراورتنظیم سازی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کامیاب رہا ہمیں امیدہے کہ اس اجلاس میں عمرزادہ اورصدیق علی سمیت پارٹی کے دیگرراہنماؤں کی موجودگی میں کئے گئے فیصلے پارٹی کی مزید ترقی کیلئے سنگ میل ثابت ہوں گے،انہوں نے کہاکہ قومی وطن پارٹی حقیقی معنوں میں پختو ن قوم کی فلاح وبہبوداورانہیں درپیش مسائل کے لئے عملی جدوجہدکررہی ہے اورپارٹی کارکن افتاب احمدخان شیرپاؤکی قیادت میں متحدہیں انہوں نے کہاکہ نئی شمولیتوں کے حوالے سے بھی منصوبہ بندی کی گئی ہے جس سے پارٹی کی افرادی قوت میں مزیداضافہ ہوگا،دریں اثناء وہ دورہ بونیرکے دوران علاقہ سلطانوس میں افسرخان کے چچازادبھائی کی وفات پر تعزیت کیلئے بھی گئے۔
411 total views, no views today


