کبل(تحصیل رپورٹر) تحصیل کبل توتانوباندئی پولیس کی کامیاب کارروائی،چھاپہ کے دوران مفرور کو گرفتار کر لیا گیا،قانونی کارروائی شروع
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز توتانوبانڈئی چوکی انچارج فرمان خان نے لیڈی پولیس اور نفری کے ہمراہ چھاپہ مارکر مفرور بشیر ولد شاہ زمین ساکن تروکے قلاگے کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کردیا پولیس کے مطابق بشیر دفعہ 324کے تحت پولیس کو مطلوب تھا گرفتاری کے بعد مذکورہ کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی اہلیان علاقہ نے کامیاب کارروائی پر پولیس فورس خصوصا فرمان خان کو خراج تحسین پیش کی۔
1,070 total views, no views today
Comments



