سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)عمران خان کے جلسہ سے قبل تحریک انصاف کو تحصیل بریکوٹ میں بڑا دھچکا لگ گیا، پی ٹی ائی اہم ترین رہنما حاجی مچاخان اپنے خاندان اور سینکٹروں ساتھیوں سمیت ن لیگ میں شامل ہوگئے ، شمولیتی تقریب سابق تحصیلدار کوٹہ کے رہائش گاہ میں منعقد ہوا جس میں سینکٹروں لوگوں نے شرکت کی، جس میں حلقہ پی کے 6 کے امیدوار حبیب علی شاہ نے شرکت کی اس موقع پر حاجی مچا خان نے اپنے خاندان اور سینکٹروں ساتھیوں سمیت پی ٹی ائی کو چھوڑنے کا اعلان کردیااور ن لیگ میں شمولیت اختیار کرلی
واضح رہے کہ حاجی مچا خان تحریک انصاف کے مضبوط اور اہم ترین رہنما تھے،جنہوں نے پچھلے الیکشن میں پی ٹی ائی کے کامیابی میں اہم ترین کردار ادا کیا تھا۔
1,110 total views, no views today
Comments



