سوات، ضلع سوات کے مرکزی شہر مینگورہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے امن کمیٹی کے ممبر شدید زخمی ہوگیا، تشویشناک حالت میں سیدو شریف ہسپتال منتقل ، مینگورہ اور بنڑ پولیس کے رپورٹ کے مطابق مینگورہ شہرکے نواحی علاقہ نویکلے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے امن کمیٹی کے ممبر رشید احمد سکنہ نویکلے شدید زخمی ہو گئے ،
جن کو فوری طبی امداد کیلئے سیدوشریف ہسپتال کے کیجوالٹی وارڈ منتقل کیا گیا، ہسپتال انتظامیہ کے مطابق رشید احمد کی حالت تشویشناک ہے، پولیس نے واقعہ کی ایف ائی ار درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
436 total views, no views today
Comments


