سوات،پختونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری ڈاکٹرخالد محمودخالد نے کہا ہے کہ سول نافرمانی کااعلان کرناریاست سے بغاوت کے مترادف اوراسمبلی توڑنا واستعفے دینا عوام کے ووٹوں کی توہین ہے،ایک سوچے سمجھے سازش کے تحت ملک میں جمہوری اداروں کو تباہ کیا جارہا ہے تمام جمہوریت پسندقوتیں
متحدہوکر ملک کو موجودہ صوتحال سے نکالنے میں کرداراداکریں،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ لانگ مارچ اورانقلاب مارچ سے عوام کو کوئی فائدہ نہیں بلکہ اس سے الٹانقصان ہورہاہے معیشت اوردیگرشعبے بھی بری طرح متاثرہورہے ہیں،انہوں نے کہاکہ ہماری پارٹی نے ہردورمیں جمہوریت وپارلیمینٹ کی بالادستی ، عدلیہ اورپریس کی آزادی کیلئے قربانیاں دی ہیں جبکہ موجودہ صورتحال میں بھی جمہوری اداروں کو بچانے کیلئے بھی ہمارے کارکن کرداراداکریں گے،انہوں نے کہاکہ غیرضروری دھرنوں اوراحتجاجوں سے ملک میں مہنگائی کی ایک نئی لہر اٹھ چکی ہے جس نے عوام کی پریشانیوں میں مزید اضافہ کردیا ہے جس کا نہ عمران خان اورنہ ہی طاہرالقادری کو احساس ہے،انہوں نے کہاکہ عمران خان کو چاہئے کے پی کے کے عوام کی حالت پر توجہ دیں اوراپنے انتخابی وعدوں اورنعرو ں کو عملی جامہ پہنائیں،انہوں نے کہاکہ عوام نے پی ٹی آئی کو دھرنوں اورمارچ کیلئے نہیں بلکہ تبدیلی لانے کیلئے ووٹ دیاتھا مگر صوبے میں حکومت قائم کرتے ہی پی ٹی آئی کی قیادت اپنے وعدوں اورنعروں سے پھرگئی جس کی وجہ سے عوام میں بے چینی پھیلی ہوئی ہے۔
433 total views, no views today


