قومی وطن پارٹی کی ذیلی تنظیم وطن پال یوتھ فیڈریشن سٹی تنظیم کی حلف برداری ،ڈویژنل اورضلعی قائدین کی شرکت،رضاء اللہ ایڈووکیٹ نے نئی کابینہ سے حلف لیا،تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز وطن پال یوتھ فیڈریشن پی کے اسی مینگورہ سٹی تنظیم کی حلف برداری کے سلسلے میں سوات پریس کلب میں تقریب منعقدہوئی
،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈویژنل چیئرمین فضل رحمان نونو نے کہاکہ ملک ایک نازک دور سے گزررہا ہے ،دوافرادکرایہ پرلوگوں کولے کر اسلام آبادمیں دھرنے دے رہے ہیں جس کا مقصد کرسی اورپورے ملک پر قبضہ جماناہے مگر وہ اپنے ان مقاصد میں ہر گز کامیاب نہیں ہوسکیں گے کیونکہ باشعورعوام ان لوگوں کی چالیں سمجھ چکے ہیں،انہوں نے کہاکہ تبدیلی کے نام پر لوگوں سے ووٹ لینے والوں نے بینڈباجوں کے ساتھ ناچ گانوں کی سیاست سے شروع کی ہے جو عوام کے ساتھ کھلا مذاق ہے ممبران صوبائی حکومت علاقے کے عوام کو تنہا چھوڑکر دھرنوں اورمارچوں کا حصہ بن چکے ہیں ،انہوں نے کہاکہ موجودہ وقت میں قومی وطن پارٹی ہی ایک ایسی سیاسی جماعت ہے جو حقیقی معنوں میں پختون قوم کی خدمت کرنے سمیت انہیں مسائل کے گرداب سے نکالنے کیلئے عملی جدوجہد کررہی ہے ،انہوں نے کہاکہ نئے عہداراپنی ذمہ داریوں کو بطریق احسن پوراکرنے کیلئے بھرپورجدوجہد کریں کیونکہ قوم کو ان نوجوانوں سے کافی امیدیں وابستہ ہیں اورہمیں یقین ہے کہ یہ نوجوان قوم کی صحیح معنوں میں ترجمانی اورنمائندگی کریں گے،انہوں نے کہاکہ قادری اورعمران بے جا مظاہروں میں لگے ہوئے ہیں مگر ان کے ہاتھ کچھ آنا والانہیں کیونکہ ان لوگوں نے غیرجمہوری اورغیر آئینی طریقہ اپنا رکھا ہے،انہوں نے کہاکہ ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت قومی وطن پارٹی میں موجود ہے اور شیرپاؤ کی قیادت میں یہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا،کارکن افتاب احمد خان شیرپاؤ کی قیادت میں متحدہیں جو قومی مسائل کودور کرنے کی خاطر صلاحیتیں بروئے کارلارہے ہیں،اس سے قبل پارٹی راہنمارضاء اللہ ایڈووکیٹ نے نئی کابینہ سے حلف لیا جس میں عہدیداروں میں عرفان خان،سیدمظہرشاہ،جوادخان،سجادخان،محمداشفاق،برکت علی ،نیازعلی وٖغیرہ شامل ہے، تقریب سے ضلعی چیئرمین وطن پال یوتھ فیڈریشن انوراقبال بالے،محب اللہ شلمانی اوردیگر نے بھی خطاب کیا
488 total views, no views today


