مٹہ (سوات نیوزڈاٹ کام) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی نائب صدر محمد ایوب خان اور ضلع نائب ناظم عبدالجبار خان نے کہا ہے کہ 25جولائی پر صوبے کی سرکاری وسائل بنی گالہ پر خرچ کرنے والوں کی اخری دن ہوگی عوام 25جولائی پر لالٹین کاساتھ دیکر نام نہاد تبدیلی والوں کو ہمیشہ کیلئے تبدیل کریں جو لوگ اپنے پارٹی کے بنیادی اہم قائدین کو عزت نہیں دے سکتے وہ لوگ عوام کو کیا عزت دینگے ان خیالات کااظہار انہوں نے گذشتہ روز پیندے اور اچکنئی نوخارہ میں بڑے شمولیتی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پاکستان تحریک انصاف کے نظریاتی کارکنان نے بڑی تعداد میں عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا جن کو پارٹی کے قائدین نے ٹوپیاں پہنا کر مبارکباد دی جلسوں سے پاکستان تحریک انصاف کے نظریاتی قائدین ثمر خان عالم خان اور دیگر لوگوں نے بھی خطاب کی مقررین نے کہا کہ عوام کو 25جولائی پر جوش کی بجائے ہوش سے کام لینا چایئے اور اپنا قمیتی ووٹ لالٹین کے حق میں استعمال کریں انہوں نے کہا کہ عوام صوبے کی سرکاری وسائل بنی گالہ پر خرچ کرنے والوں کی راستہ روک لیں کیونکہ یہ لوگ عوام اور علاقے کی خیر خواہ نہیں بلکے اپنے اور بنی گالہ کی خیر خواہ ہے انہوں نے کہا کہ جو لوگ اپنے بانی اور ان لوگوں کو عزت نہیں دے سکتے جن لوگوں نے یہاں پر پاکستان تحریک انصاف کی بنیاد رکھ لی ہے وہ حکومت لوگ عوام کی کیا خدمت کرینگے
1,227 total views, no views today



