سوات(ناصر خان سے )خوازہ خیلہ شین سانگڑئی میں نامعلوم افراد نے 18 سالہ نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی پولیس زرائع کے مطابق خوازہ خیلہ کے مضافاتی علاقہ سانگڑئی میں 18 سالہ نوجوان حسین محمد ولد محمدی جان گھر سے نکلتے ہی کسی نے گولی مار کر قتل کردیا ، مقتول کے لواحقین کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے اواز سن کر میں گھر سے نکل گئے ، تو گھر کے میرا بیٹا محمد حسین زخمی حالت میں پڑا تھا ، جس کو علاقے کے لوگوں کے مدد سے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کرنے لگے کہ راستے میں دم تھوڑ گیا ، جبکہ لواحقین نے کہا ہے کہ ہمار ا کسی کے ساتھ دشمنی وغیرہ نہیں ہے ، جس پر پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف ایف ائی درج کرکے تفتیش شروع کردی ، جبکہ مقتول کے لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا ء کے حوالہ کردی گئی ۔
1,190 total views, no views today



