مینگورہ،سوات یونیورسٹی میں من مانیاں اوربے قاعدگیاں جاری،حقائق کی اشاعت پر اوصاف زیرعتاب،بلوں کو جعلی قراردے کرادائیگی روک دی گئی،اشتہارات جاری کرنے میں بیشترقومی،صوبائی اورمقامی اخبارات نظرانداز،مخصوص اخبارات کو نوازنے لگا ، یونیورسٹی آف سوات کو ہائر ایجوکیشن کی طرف سے وزیراعظم فیس واپس کردی گئی ہے مگر کروڑوں کی رقم ملنے کے باوجود سینکڑوں طلباوطالبات اس
سے محرو ہیں،اعلیٰ سطح پر تحقیقات کرنے کی ضرورت،سوات یونیورسٹی کے وائس چانسلر بادشاہ بن گیا ہے جنہوں نے اشتہارات جاری کرنے کے تمام تر اختیارات اپنے پاس رکھے ہیں اور اس سلسلے میں رجسٹرارکو بھی بے اختیارکردیا ہے ،وائس چانسلرشروع ہی سے چندمخصوص اخبارات کوبڑے بڑے اشتہارات جاری کررہا ہے جبکہ دیگرقومی ،صوبائی اورمقامی اخبارات کو مسلسل نظراندازکررہا ہے جس کی وجہ سے ان اخباری اداروں میں خاصی تشویش پائی جاتی ہے ،اس کے علاوہ وائس چانسلرنے یونیورسٹی میں بھی من مانیوں کا بازار گرم کررکھا ہے ،کچھ عرصہ بیشترموصوف نے ایک غیرمستحق شخص کو یونیورسٹی میں تعینات کیاتھاجس کے بارے میں اوصاف نے ایک تفصیلی رپورٹ شائع کی تھی جس کے بعد وائس چانسلرنے اوصاف کو مستقل طورپراشتہارات دینابندکردئے اورساتھ ساتھ اس کے پرانے بلوں کو جعلی قراردے کر پاس کرنے میں ٹال مٹول کرنے لگا،واضح رہے کہ یونیوسٹی آف سوات کو قائم ہوئے چار سال سے زائدعرصہ گزر چکاہے اور اس اثناء میں یہاں سے اوصاف کو چندسینٹی میٹرکے صرف چاراشتہارات ملے ہیں جبکہ مزید اشتہارات دینے کا سلسلہ بند کردیا گیا حالانکہ یونیورسٹی کے قیام سے لے اب تک یونیورسٹی کو کوریج دینے میں اوصاف قومی اخبارات میں سرفہرست رہا مگر اس کے باوجود بھی اس کے ساتھ امتیازی سلوک روارکھا گیا،دوسری جانب ایک ذرائع کاکہناہے کہ یونیورسٹی آف سوات کو ہائر ایجوکیشن کی طرف سے وزیراعظم فیس واپس کردی گئی ہے مگر کروڑوں کی رقم ملنے کے باوجود سینکڑوں طلباوطالبات اس سے محرو ہیں، وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف کی طرف سے چھ ماہ قبل فیس پروگرام میں سوات یونیورسٹی کے پانچ سوسے زائد طلبا وطالبات بھی شامل ہیں جنہیں ماہانہ ٹیوشن فیس واپس کی جائے گی اس سلسلے میں دو ماہ پہلے یونیورسٹی آف سوات کے وائس چانسلر نے علامتی طور پر چند طلباء کو فیس واپسی کی سرٹیفیکیٹ بھی دی مگرتاحال کسی بھی طالبعلم کویہ فیس نہیں مل سکی، ذرائع کے مطابق ہائر ایجوکیشن نے چار ماہ پہلے ساڑھے چار کروڑ روپے یونیورسٹی آف سوات کو جاری کئے ہیں جس پر یونیورسٹی پچھلے چار ماہ سے سود لے رہی ہے، طلباء نے میڈیا کو بتایاکہ وزیراعظم سکیم کے تحت خیبر پختون خوا کی تقریباََ تمام یونیورسٹیوں کے طلباء کو رقم واپس کی جاچکی ہے مگر سوات یونیورسٹی کے طلباء تاحال محروم ہیں، طلباء نے یہ بھی بتایاکہ فیس واپسی میں متعدد طلباء کے ساتھ زیادتی کی جارہی ہے، وزیراعظم نے ماسٹراور ایم فیل کے طلباء کے لئے لیپ ٹاپ بھی منظور کئے ہیں مگر تاحال لیپ ٹاپ کی تقسیم بھی سست روی کا شکارہے،انہوں نے اعلیٰ حکام سے اس طرف توجہ دینے کی اپیل کی ہے، وزیراعلیٰ کے پی کے پرویزخٹک، گورنرصوبہ خیبرپختونخوا سردارمہتاب عباسی اوردیگراعلیٰ حکام یونیورسٹی آف سوات میں جاری من مانیوں کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کرنے سمیت یونیورسٹی میں دیانتدارعملہ کی تعیناتی عمل میں لائیں۔رپورٹ ناصر عالم سوات نیوزڈاٹ کام
335 total views, no views today


