بریکوٹ،پاکستان پیپلز پارٹی ضلع بونیر کے جنرل سیکرٹری جاوید اقبال خان نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی چھوڑنے کا سوال ہی پید ا نہیں ہو تا ، گزشتہ روز جاوید اقبال خان کے نام سے منسوب ایک اخبار میں بیان شائع ہو اتھا ، کہ جاوید اقبال خان جمعیت العماء اسلام میں شامل ہو رہا ہے ، جو سراسر من گھڑت اور بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہے،
انہوں نے اس بیان کی سختی سے تردید کر تے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمارے ابا وجد ا کا پرا نا پارٹی ہے ، پیپلز پارٹی چھوڑنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہو تا ، کیونکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ہم کو عزت دیا ہے اور دے رہی ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا ، انہوں نے کہا کہ ایک سازش کے تحت میرے نام سے منسوب بیان شائع ہو ا ہے ، اس شائع شدہ بیان کے ساتھ میر اکوئی تعلق نہیں ہے ، انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ایک جمہوری پارٹی ہے ، پیپلز پارٹی کو مزید فعال او ر مستحکم کر نے کیلئے کسی قسم کے قربانی سے دریغ نہیں کیا جا ئیگا ، انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی غریب عوام کا پارٹی ہے ، اور پاکستان پیپلز پارٹی کے قا ئدین غریب عوام کے فلاح وبہبود کیلئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے ، اور ہر فورم پر غریبوں کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے ، انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی میر ا پارٹی ہے ، اور مرتے دم تک اس میں رہونگا ، دوسرا پارٹی جانے سوچ نہیں سکتا ،
457 total views, no views today


