مینگورہ، بریکوٹ گراؤنڈمینگورہ میں پارساکے زیر اہتما م پاک آرمی کے تعاؤن سے سوات سپورٹس گالا میں مقابلے جاری ہے، گذشتہ روز ملاکنڈ اور اپردیر کے مابین فٹ بال کا ایک دلچسپ میچ کھیلا گیا دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے بہترکارکردگی دکھائی تاہم ملاکنڈ کی ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعدیہ میچ جیت لیا، اس کے علاوہ اسی روزکرکٹ اور بیڈمنٹن کے مقابلے بھی ہوئے، آخر میں جیتنے والی ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے گئے،
واضح رہے کہ سوات سپورٹس گالا اٹھارہ اگست کو شروع ہوا جو انتیس اگست تک جاری رہے گا جس میں ہونے والے کھیلوں کے مقابوں میں مختلف ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جنہیں دیکھنے کیلئے شایقین اورلوگوں کی کثیرتعدادگراؤنڈپہنچ جاتی ہے۔
406 total views, no views today
Comments


