سوات(سوات نیوزڈاٹ کام )یم ایم اے پی کے 5کے امیدوار محمد امین اور متحدہ علمائے کرام کے مشترکہ امیدوار برائے این اے3مولانا حجت اللہ کی قیادت میں مینگورہ شہر میں عظیم الشان موٹر سائیکل ، کار ریلی نکالی گئی جس میں سینکڑوں کی تعداد میں موٹر سائیکل سواروں اور کار سواروں نے شرکت کی ۔ ریلی گراسی گراونڈ سے شروع ہوکر سیدو شریف ، فیض آباد ، جی ٹی روڈ ، نیو روڈ ، ائیر پورٹ روڈ ، کس روڈ ، شاہدرہ، ملوک آباد ، گنبد میرہ ، حاجی بابا سے ہوتے ہوئی نشاط چوک پر ختم ہوئے ۔ راستے میں جگہ ، جگہ پر لوگوں نے ریلی اور امیدواروں کا شاندار استقبال کیا اور ان پر پھول نچاور کئے ۔ ریلی کے بعد قاضی بابا میں انتخابی جلسہ سے اپنے خطاب میں مولانا حجت اللہ ، محمد امین اور تحصیل کونسلر یوسف علی نے کہا کہ آج مینگورہ شہر کے لوگوں نے سوات کی تاریخی ریلی کرکے ثابت کردیا کہ25جولائی کو این اے3میں مولانا حجت اللہ اور پی کے 5میں محمد امین کی جیت یقینی ہے ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ 25جولائی کو نماز فجر پڑھ کر گھروں سے نکل کر دیانت دار قیادت کے حق میں ووٹ ڈال کر اپنا قومی فریضہ ادا کریں ۔
1,164 total views, no views today



